Friday, March 29, 2024

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی
June 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے فلور پر وعدہ کیا تھا 22 مئی کے طیارہ حادثہ کی رپورٹ ایک ماہ کے اندر میں پیش کریں گے۔ رپورٹ تیار ہو چکی، مل بھی چکی۔ وزیراعظم سے بھی ڈسکس کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے دس سال کے حادثات کی رپورٹس بھی بدھ کو ایوان کے سامنے پیش کر دیں گے۔ دوسری طرف کپتان اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ دار قرار دے دیئے گئے۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقات فرانسیسی ایئربس کمپنی نے کیں، بائیس مئی کو ہونے والے حادثے میں 97 مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے ۔ گزشتہ ماہ کے اختتام پر اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے سب مواد قبضے میں لے لیا ، تحقیقات جاری ہیں انہوں نے کہا تھا کہ حادثے کی صاف اور شفاف تحقیقات ہوں گی کوئی عمل دخل نہیں ہو گا ، تحقیقات میں کسی کے ساتھ  نرمی نہیں برتی جائے گی۔ تین بار جہاز زمین سے ٹچ ہوا، پھر اس نے جہاز اٹھایا۔ اس کی بھی انکوائری ہو رہی ہے۔