Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ بائیس جون تک پبلک کردینگے ، غلام سرور خان

پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ بائیس جون تک پبلک کردینگے ، غلام سرور خان
June 4, 2020
 لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ بائیس جون تک پبلک کردینگے۔ غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایک ہفتے تک ڈیٹا اور وائس باکس کی معلومات بھی آجائیں گی ۔ چاہتے ہیں انکوائری غیرجانبدارانہ اور منصفانہ ہو۔ وائس باکس اور ڈیٹا باکس دونوں ریکور ہو چکے ہیں۔ فرانس کی اسپیشل ٹیم نے ابتدائی تحقیقات کیں، دونوں باکسز لے کر واپس چلی گئی ہے۔ ابھی تک کسی کی غلطی یا کوتاہی کا تعین نہیں ہو سکا۔ حادثے کی کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا حادثے پر پوری قوم افسردہ ہے۔ پوری قوم طیارہ حادثہ پر رنجیدہ ہے۔ طیارے کیبن کریو کا تعلق لاہور سے تھا۔ اس واقعہ کا بہت افسوس ہے ۔ وزیر اعظم نے کابینہ میں ہدایت کی کہ شہداء کے ورثہ سے اظہار تعزیت کیا جائے۔ حکومت اور ادرے کی جانب سے لواحقین کے حقوق کیلئے کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔ ایک میت آج پہنچ جائے گی ، تین باڈیز کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی انکوائری رپورٹ بھی دیں گے۔ ابتدائی رپورت جلد سامنے آجائے گی ۔ دس دس لاکھ روپے تمام شہدا کے لواحقین تک پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ انشورنس کیلئے پیسے تین سے چار ماہ تک ادا کر دیے جائیں گے۔ ادارے کے ذمہ شہدا کے واجبات بھی جلد ادا کیے جائیں گے۔ حادثے میں زخمی عام شہریوں کی مالی امداد اور املاک کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ۔