Friday, April 26, 2024

پی آئی کا طیارہ پنجگور مین چند میٹر کچی زمین پر اترا،کوئی نقصان نہ ہوا، ترجمان پی آئی اے

پی آئی کا طیارہ پنجگور مین چند میٹر کچی زمین پر اترا،کوئی نقصان نہ ہوا، ترجمان پی آئی اے
November 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پی آئی اے نے پنجگور میں رن وے سے طیارہ کچی زمین پر اترنے کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کی ترید کر دی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ صرف چند میٹر کچی زمین پر اترا، کسی بھی مسافر کو معمولی خراش تک نہیں آئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے ٹی آر طیارہ صبح 8 بج کر 20 منٹ پر رن وے سے چند میٹر کچی زمین پر اترا ،  واقعے کے دوران کسی بھی مسافر کو معمولی خراش تک نہیں آئی ۔ صرف طیارے کے دو ٹائر ناہموار سطح پر اترنے کی وجہ سے ناکارہ ہوئے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کے ضروری پارٹس اور آلات پنجگور بھیجنے کے لئے فوری طور پر متبادل پرواز کا انتظام کیا گیا۔ تاہم سول ایوی ایشن سے اجازت نہ ملنے پرمتبادل پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی احکامات پر شعبہ فلائٹ سیفٹی نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے ۔