Friday, May 17, 2024

پی آئی سی کی ایمر جنسی کھول دی گئی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل اسٹاف پہنچ گیا

پی آئی سی کی ایمر جنسی کھول دی گئی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل اسٹاف پہنچ گیا
December 14, 2019
لاہور (92 نیوز) پی آئی سی کی ایمر جنسی کھول دی گئی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل اسٹاف ایمر جنسی میں پہنچ گیا، آپریشن کا باقاعدہ آغاز نائٹ شفٹ میں ہوگیا۔ پی آئی سی حملے کے مقدمات میں مطلوب وکلا کے ناموں کی فہرست 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ تین روز قبل عوام کو قانونی مدد فراہم کرنے والوں نے پی آئی سی لاہور ایسا کھیل کھیلا کہ خود انسانیت شرما گئی۔ انتہائی حساس نوعیت کی بیماری میں مبتلا اپنی مدد اُپ کے تحت اسپتال چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور کچھ تو اس جہان فانی سے کوچ بھی کر گئے۔ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے تیسرے روز حالات معمول پر آنے لگے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے او پی ڈی میں میڈیسن کاؤنٹربحال کرنے کے علاوہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں پہلے سے زیرعلاج مریضوں کو ادویات دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ وکلا گردی کے اس دلخراش واقعہ میں مرنے والوں کی یاد میں شام کے وقت شمعیں روشن کی گئیں۔ سکیورٹی کی صورتحال کو معمول رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد بھی اسپتال میں موجود ہے۔