Saturday, May 11, 2024

پی آئی سی پر وکلا کا حملہ ، لاہور میں اہم مقامات پر پنجاب رینجرز کی 10 پلاٹوں تعینات کرنے کا حکم

پی آئی سی پر وکلا کا حملہ ، لاہور میں اہم مقامات پر پنجاب رینجرز کی 10 پلاٹوں تعینات کرنے کا حکم
December 11, 2019
 لاہور (92 نیوز) پی آئی سی پر وکلا حملے کے بعد وفاقی حکومت کا اہم اقدام سامنے آ گیا۔ لاہور میں اہم مقامات پر پنجاب رینجرز کی 10 پلاٹوں اور 2 کمپنیاں فوری تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ سیکشن آفیسر (رینجرز)زرگان شہزاد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پنجاب رینجرز تا حکم ثانی صوبہ میں تعینات رہے گی ۔ صوبہ میں تعینات کی جانے والی پنجاب رینجرز کی ایک پلاٹون گورنر ہاﺅس کی سیکورٹی پر مامور ہو گی ۔ ایک پلاٹون جی او آر ون اور جی او آر ٹو کے اطراف میں، ایک پلاٹون پنجاب اسمبلی پر تعینات کی جائے گی۔  پی آئی سی ، وکلا ، حملہ ، لاہور ، پنجاب رینجرز ، 10 پلاٹوں ، 2 کمپنیاں ، تعینات ، حکم ایک پلاٹون جی پی او چوک اور مال روڈ پر، ایک پلاٹون سول سیکرٹریٹ کے اطراف میں ڈیوٹی دے گی ۔ ایک پلاٹون ایوان اقبال، ایک پلاٹون سپریم کورٹ رجسٹری ، ایک پلاٹون لاہور ہائی کورٹ کے اطراف میں تعینات ہو گی ۔ ایک پلاٹون آئی جی آفس کے اطراف جبکہ ایک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اطراف میں تعینات ہو گی ۔ دو کمپنیاں بیک اپ کے طور پر سٹنڈ بائی رہے گی ۔ رینجرز کے جوان انڈسر سیکشن 4(2)&5انٹی ٹیررازمایکٹ1997 انڈر سیکشن7(b)کے سکیشن10 آف پاکستان رینجرز آر ڈی نینس1959 کے تحت تعینات کئے گئے ہیں۔