Wednesday, May 15, 2024

پی آئی سی واقعے میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی، جسٹس عمر عطاء بندیال

پی آئی سی واقعے میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی، جسٹس عمر عطاء بندیال
December 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کے دوران سماعت وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا بھی تذکرہ ہوا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال اظہار افسوس کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کو ضرب لگی۔ بلوچستان حکومت کے ملازمین سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز لاہور میں وکلاء کے پی آئی سی پر حملے کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ جو کچھ لاہور میں ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے اداروں کو مضبوط کرنا ہے لیکن کل کے واقعے سے پورے کمیونٹی کو ضرب لگی۔ بنی گالہ تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالتی استفسار پر ممبر پلاننگ نے آگاہ کیا کہ سی ڈی اے نے 4 ارب کی لاگت سے 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام شروع کردیا ہے۔ بنی گالہ میں انٹرنل سیوریج نیٹ ورک بنا رہے ہیں جس کا مقصد بنی گالہ کی سیوریج کو تینوں سیوریج پلاٹنس کی طرف لے جانا ہے۔ اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں نظرثانی میں6 سے 8ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ عدالتی احکامات کو مدنظررکھا جائے گا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ ماسٹر پلان سے متعلق عدالت نے اپنی رائے دی ہے۔ حکم نہیں اپنا ذہن استعمال کریں یہ نہ ہو کہ پانی نالہ کورنگ کے ذریعے راول جھیل میں چلا جائے۔ اب تو دیہاتوں میں بھی لوگ سیپٹک ٹینک بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات کیے جائیں۔ بنی گالہ میں موجود عمارتوں کوریگولرائزکیا جائے۔ ایسا نہ ہو چک شہزاد والا حال بنی گالہ میں بھی ہوجائے کیس کی سماعت ایک مہینے کیلئے ملتوی کردی گئی۔