Tuesday, April 23, 2024

پی آئی سی میں زائد المیعادا سٹنٹ معاملہ،40 سے زائد ڈاکٹر ملوث ہونے کا انکشاف

پی آئی سی میں زائد المیعادا سٹنٹ معاملہ،40 سے زائد ڈاکٹر ملوث ہونے کا انکشاف
December 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)میں زائد المیعادا سٹنٹ کے معاملے میں 40 سے زائد ڈاکٹرملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انکوائری کمیٹی کے ذرائع کے مطابق چیف فارماسسٹ پی آئی سی محمد یوسف کے خلاف سخت کارروائی فیصلہ ہوگیا۔ چیف فارماسسٹ 2012  میں بھی زائدالمیعاد ادویات پر 200 افراد کے جاں بحق ہونے پر برطرف ہوئے۔

انکوائری کمیٹی نے بڑی تعداد میں ملوث ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے سر جوڑ لئے، ذرائع کے مطابق 20 سے زائد ڈاکٹرز کو وارننگ، دس سے زائد کو شو کاز دینے کی تجویززیرغور ہے۔

انکوائری کمیٹی کے ذرائع کے مطابق 8 ڈاکٹرز اور چیف فاماسسٹ براہ راست ملوث ہونے پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔