Friday, April 19, 2024

پی آئی سی لاہور میں کارڈیک سرجری یونٹ کے سربراہ پروفیسر آفتاب یونس کورونا کا شکار

پی آئی سی لاہور میں کارڈیک سرجری یونٹ کے سربراہ پروفیسر آفتاب یونس کورونا کا شکار
June 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا کے ہیلتھ کیئر ورکرز پر وار جاری ہیں۔ پی آئی سی لاہور میں کارڈیک سرجری یونٹ کے سربراہ پروفیسر آفتاب یونس ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پروفیسر آفتاب یونس کا 13 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پروفیسر آفتاب کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 14 دن پی کے ایل آئی میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے پروفیسر آفتاب یونس نے دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آنے  کے بعد ایمرجنسی میں ایک کورونا مثبت مریض کے دل کی سرجری کی۔ سرجری کے بعد پروفیسر آفتاب یونس میں کورونا کی علامات دوبارہ ظاہر ہونا شروع ہو گئیں۔ پروفیسر آفتاب یونس کا کورونا  ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔ پروفیسر آفتاب یونس نے دو نجی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ۔ پروفیسر آفتاب یونس نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 68 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے۔ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد چار ہزار 855 ہو گئی۔