Saturday, April 20, 2024

پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث 46 وکلاء 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث 46 وکلاء 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل
December 12, 2019
لاہور (92 نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث 46 وکلاء ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ملزم وکلاء کے چہرے ڈھانپ کر انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبدالقیوم نے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹرکی جانب سے گرفتار وکلاء کا 15 روز کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے 14 روز ریمانڈ دے دیا۔ اس دوران لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہےـ جسٹس انوار الحق پنوں جمعہ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔