Friday, May 10, 2024

پی آئی سی حملہ کیس ، 13 ملزموں کی ضمانت میں توسیع

پی آئی سی حملہ کیس ، 13 ملزموں کی ضمانت میں توسیع
January 15, 2020
لاہور ( 92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پی آئی سی حملہ کیس  کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  13 ملزموں کی ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے  7ملزمان کو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے حاضر ہونے کا حکم دے دیا جب کہ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے پر رپورٹ عدالت  میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 20 جنوری تک  فرانزک لیبارٹری  ٹیسٹ کے لیے پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی  اور کہا کہ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے پر رپورٹ پیش کریں ۔ مقدمہ کے ملزمان رانا عدیل،عمر غوری،عبدالرحمٰن بٹ،اسامہ معاذ،عبدالماجد اور حسان نیازی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں ۔ ملزم سید زین عباس،علی جاوید،مزمل حسین،سکندر صدیق،عابد حسین ناز،ملک حسیب اور نعیم عمر کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔