Thursday, May 9, 2024

پی آئی سی حملہ، وزیر اعظم کا بھانجا گرفتار نہ کیا جا سکا

پی آئی سی حملہ، وزیر اعظم کا بھانجا گرفتار نہ کیا جا سکا
December 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) پی آئی سی حملے میں وزیر اعظم کا بھانجا گرفتار نہ کیا جا سکا۔ فیاض چوہان پر حملہ کرنے والے وکلا بھی گرفتار نہ ہوئے۔ پی آئی سی پر حملے کے بعد بیرسٹر حسان نیازی کہاں غائب ہوگئے؟ایف آئی آر کی ضمنیوں میں نامزدگی کے بعد پولیس نے چھاپے مارے مگر حسان نیازی کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔ حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی بیٹے کے دفاع میں سامنے آگئے۔ کہتے ہیں حسان نیازی نے کوئی قتل نہیں کیا، میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، جلاؤ گھیراؤ یا تشدد پر اکسانے کی ایک ویڈیو دکھادیں، بیٹے کو خود پیش کروں گا۔ حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا حسان نے قانون توڑا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے، وکلا کا اسپتال پر حملہ قابل مذمت ہے۔ پولیس موبائل کا دروازہ کھولنا کوئی جرم نہیں، حسان بیرون ملک نہیں پاکستان میں ہی ہے۔ اپنے بیٹے کے حق میں حفیظ اللہ نیازی کے دعوے ایک طرف، مگر کیا انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان فوٹیجز کو نہیں دیکھا جن میں وہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے گروہ کا حصہ ہیں۔ کیا ان کو سارے عمل سے بری الذمہ قرار دیا جا سکتا ہے۔