Monday, May 13, 2024

پی آئی بی کالونی کراچی کے سرکاری اسکول میں چھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

پی آئی بی کالونی کراچی کے سرکاری اسکول میں چھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ
January 26, 2021

کراچی (92 نیوز)کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنےمیں آرہاہے، پی آئی بی کالونی میں سرکاری اسکول میں چھ سےزائد کورونا کیسز رپورٹ ہوگئے،اسکول کو پانچ روز کےلئے بند کردیاگیا۔

کراچی میں کورونا وائرس کےوار جاری ہیں ، پی آئی بی کالونی کے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں کورونا نے طالبات لپیٹ لیا ، چند ہی دنوں میں ایک ہی اسکول کےکےچھ سےزائد طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

انتظامیہ نےپی آئی بی کالونی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول 5 روز کیلئے بند کردیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے اسکول بندش سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کردیا، انتظامیہ نے مثبت کورونا کیسز آنیوالوں کو 14 روز قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی اوراسکول کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرانےکا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی کلاسز 18جنوری سے شروع ہوئی تھیں، یکم فروری سے پرائمری اور لوئر سیکنڈری سیکشنز بھی کھولنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، جامعات بھی یکم فروری سے کھلنےجارہی ہیں۔