Friday, April 19, 2024

پی آئی اےکی دوسری پرواز176پاکستانیوں کولےکروطن واپس پہنچ گئی

پی آئی اےکی دوسری پرواز176پاکستانیوں کولےکروطن واپس پہنچ گئی
April 3, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)پی آئی اے کی دوسری پرواز ایک سو چھہتر پاکستانیوں کولے کروطن واپس پہنچ گئی لیکن اب بھی یمن میں کئی پاکستانی وطن واپسی کے منتظرہیں۔ تفصیلات کے مطابق یمن کی صورت حال ہرگزرتے دن کے ستھ سنگین ہوتی چلی جارہی ہے۔ زندگیاں ناصرف گولہ باری اور دھماکوں سے محفوظ نہیں بلکہ خوراک کی قلت کے باعث بھی کئی  افراد کی زندگیاں داؤ پرلگی ہوئی ہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں اب بھی ایک سو پینتالیس پاکستانی  محصور ہیں اور  کھانے پینے کی اشیا کی کمی کے باعث ان کے لئے ایک ایک لمحہ گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔ صنعا میں محصور پاکستانی شیخ ندیم نے بتایا کہ وہ سفارتخانے اور حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کی شنوائی نہیں ہورہی۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ باقی پاکستانیوں کوفوری طور پر وطن واپس لایا جائے۔ اسی اپیل کا جواب دیتے ہوئے وزیرِدفاع خواجہ آصف نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں یقین دہانی کرائی کہ تمام پھنسے ہوئے پاکستانیوں کوہرصورت واپس لایا جائے گا۔ دوسری  طرف یمن میں پھنسے پاکستانیوں میں کوٹ ادو کے تین خاندانوں کے  پینتیس افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نےایک اسکول میں پناہ لے رکھی ہے۔ محصور افراد میں محمد آصف،نبیلہ پروین ،محمد دین ،اشرف حسین ،ذیشان ،اشرف حسین ،شبیر احمد، ثوبیہ ،شفیق ،عمران ،شکیل ،محمد اشرف اور دیگر شامل ہیں ۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ پاکستانی سفارتخانے کا بھی کوئی رابطہ نہیں جبکہ کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے محصور افراد کے رشتے داروں  نے بتایا کہ ان کے عزیزوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت پاکستان فوری مدد کرے۔