Friday, March 29, 2024

پی آئی اےافسران اور ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف

پی آئی اےافسران اور ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف
September 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)باکمال لوگوں کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پچیس سے تیس ملازمین اسلام آباد ائیرپورٹ کے بجائے راولپنڈی بکنگ آفس میں حاضری لگا کر غائب ہوجاتے ہیں ،ملازمین کی عدم دستیابی کے باعث اسلام آبادایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے ملازمین کوہرماہ ایک کروڑ روپےدے کرکام لیا جا رہاہے۔ نائنٹی ٹونیوز نے ان ملازمین کو ادا کی جانے والی رقم کی دستاویزات حاصل کر لیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ جب سے پروازوں کا آغاز ہواگھربیٹھے تنخواہیں لینے کایہ سلسلہ جاری ہے۔