Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے یونین ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی کامیاب

پی آئی اے یونین ریفرنڈم  میں  پیپلز یونٹی کامیاب
April 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پی آئی اے یونین ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی نے کامیابی حاصل کر لی ۔پیپلز یونٹی نے 4028 ووٹ حاصل کئے  جبکہ ایئر لیگ کے حصے میں 1797 ووٹ آئے۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے عہدیداروں، کارکنوں اور اتحاد میں شامل ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ۔شاندار فتح پر پیپلز یونٹی کے کارکنوں نے جشن منایا۔ پی آئی  اے   یونین  ریفرنڈم کے  جنرل پولنگ  ڈے  کا اختتام ہوگیا  ،  پیپلز پارٹی  ،پی ٹی آئی  ،جماعت اسلامی اور ایم کیوایم فاروق ستار  گروپ کی  حمایت یافتہ  پیپلز یونٹی   چھاگئی اور  واضح برتر ی کے ساتھ  حریف ائیر لیگ کو پچھاڑ دیا ۔ ریفرنڈم میں کامیابی پر  پیپلز یونٹی کے کارکنان  خوشی سے  نہال  نظر آئے بھنگڑے  ڈالے اور آتش بازی کا بھی مظاہر کیا ۔ ریفرنڈم میں کامیابی پر ڈپٹی  چیئرمین سینیٹ  سلیم مانڈوی والا  بھی پیپلز یونٹی کے کارکنان کا حوصلہ بڑھانے   پی آئی  ہیڈ آفس پہنچے ۔کامیابی کو مزدوروں کی جیت قرار دیا یہ بھی بولے کہ پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی۔ پیپلز یونٹی  کے صدر ہدایت  اللہ  نے ریفرنڈم   میں فتح پر خوشی کا اظہار کیا اور موجودہ و فاقی حکومت پر تنقید کی۔ پی آئی اے  یونین ریفرنڈم  کے   لیے  ووٹنگ کا عمل  9 اپریل  سے شروع  ہوا  تھا جس میں  ملک بھر  سے  ہزاروں کارکنا ن نے حصہ لیا ۔