Tuesday, April 23, 2024

پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی منتقلی کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور

پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی منتقلی کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سینیٹ اجلاس میں پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کی منتقلی کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔ حکومت کی مخالفت کے باوجود قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ، قرار داد میں کہا گیا کہ پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کو کراچی سے اسلام آباد منتقل نہ کیا جائے ۔ قرارداد پر بحث کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔