Saturday, May 18, 2024

پی آئی اے کےبیڑےمیں فرانسیسی کمپنی کاتیارکردہ اے ٹی آر طیارہ شامل

پی آئی اے کےبیڑےمیں فرانسیسی کمپنی کاتیارکردہ اے ٹی آر طیارہ شامل
April 11, 2015
کراچی(92نیوز)قومی ائیرلائن کےبیڑےمیں فرانسیسی کمپنی کاتیارکردہ اے ٹی آر طیارہ شامل کرلیاگیا طیارے نے  آج کراچی ائیرپورٹ پرلینڈ نگ کی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکابہتری کی جانب ایک اور قدم،لیز پرلیاجانےوالا پہلا اےٹی آر طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ چیئرمین ناصرجعفر نےطیارےاورعملےکااستقبال کیا۔ 66 مسافروں کو لےجانےکی صلاحیت سےلیس اے ٹی آرطیارہ آئرش کمپنی سے8سالہ ڈرائی لیزپرحاصل کیاگیا ہے۔ اےٹی آر طیارےکومقامی سطح پرپروازوں کیلئےاستعمال کیاجائےگا جبکہ ان پرپی آئی اےکااپنا عملہ تعینات کیاجائے گا۔ حکومت نےپی آئی اے کےفضائی بیڑےمیں دس اے تھری 20 طیارےبھی شامل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔