Friday, April 19, 2024

پی آئی اے کے طیارے میں چمگادڑ گھس آئی ، عملے کی دوڑیں لگ گئیں

پی آئی اے کے طیارے میں چمگادڑ گھس آئی ، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
October 1, 2018
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کے طیارے میں چمگادڑ گھس آئی جس سے مسافر پریشان ہو گئے اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ طیارے تو وقت پر اڑان نہیں بھرتے لیکن طیارے میں چمگادڑ اڑان بھرنے لگ گئی۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پروازپی کے 373 میں چمگادڑ گھس آئی جس کو دیکھ کر مسافرحیران ہو گئے۔ خواتین مسافر تو خوف زدہ بھی دیکھائی دیں اور عملہ چمگادڑ کو طیارے سے نکالنے کی کوشش کرتا رہا تاہم وہ ادھرے سے اُدھر اور اُدھر سے ادھر چکر لگاتی رہی۔ مسافر مشورہ دیتے رہے کہ ایسے بند کر دیں۔ بلاآخر کیبن کریو نے تکیے سے مار کر چمگادڑ کو گرا دیا اور مسافروں کی جان میں جان آئی۔ اس سب کے دوران پرواز بھی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کے کیٹرنگ کی لوڈنگ کے دوران چمگاڈر طیارے میں داخل ہوئی تھی۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرواز میں تاخیر کنوینئر بیلٹ  کی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔