Friday, May 17, 2024

پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں ایک عشاریہ 10 فیصد اضافہ

پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں ایک عشاریہ 10 فیصد اضافہ
January 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کی نئی انتظامیہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت ایک عشاریہ 10 فیصد بڑھ گئی۔ وفاقی حکومت کے احسن اقدامات اور نئی انتظامیہ کی کاوشوں نے رنگ جمانا، اثر دکھانا شروع کردیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پی آئی اے کے شئیرز کی قدر میں اضافہ ہوا جس سے ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ حصص بازار میں قومی ائر لائن کے شیئرز کی قیمت میں ایک عشاریہ دس فیصد اضافہ سے فی شئیر سات عشاریہ پنتیس روپے، حجم صفر عشاریہ پانچ ملین ہوگیا۔ شئیرز کی قیمت میں اضافہ رواں ماہ ریکارڈ کیا گیا۔ شیئرز کی قدر میں بہتری کی بنیادی وجہ حکومتی دلچسپی، بحالی اقدامات اور پی آئی اے میں اٹھارہ طیاروں کی شمولیت ہے۔