Monday, May 13, 2024

پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ ، آپریشنل نقصانات میں کمی ہوئی ، شش ماہی رپورٹ

پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ ، آپریشنل نقصانات میں کمی ہوئی ، شش ماہی رپورٹ
February 12, 2020
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کی 2019 کی پہلی شش ماہی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق پی آئی اے کے ریونیو میں اضافہ اور آپریشنل نقصانات میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے سال 2019 کے پہلے چھ مہینے میں ریونیو 66 ارب حاصل ہوا جو کہ 2018 میں 46 ارب تھا جبکہ 2018 کے پہلے چھ مہینے میں 17 ارب کا خسارہ 2019 میں کم ہو کے 7 ارب رہ گیا۔ پی آئی اے کو 2018 میں 68 ارب کا خسارہ ہوا تھا جس سے قرضوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے 2019 میں پی آئی اے نے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ سیٹ فیکٹر میں 6 پوائنٹس کا اضافہ جو کہ 84 فیصد رہا اور ادارے پر سے ایس ای سی پی کا ڈیفالٹ نوٹس بھی ختم ہو گیا۔