Wednesday, April 24, 2024

پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی فروخت اور لیز کی تجاویز مسترد

پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی فروخت اور لیز کی تجاویز مسترد
July 2, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی فروخت اور لیز کی تجاویز مسترد کر دی گئی۔

مشیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پی آئی اے کے  روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی فروخت، لیز کی تجاویز مسترد کر دی  گئی۔

ذرائع کے مطابق روز ویلٹ ‏ہوٹل جوائنٹ ‏وینچر کے ذریعے چلایا جائے گا جس کے لیے  پرائیویٹ کمپنی کا انتخاب کیا جائے گا ۔ پرائیویٹ کمپنی کو  ہوٹل کی بزنس  تجاویز پیش کرنا ہونگی ۔ ہوٹل کی نئے سرے سے تعمیر کا آپشن شامل ہونے کا امکان ہے۔

کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی ‏کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلانے کے لیے فنانشل ایڈوائزر ‏تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

نجکاری کمیشن کو روز ‏ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔