Tuesday, April 16, 2024

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے سے پرزے نکال کر فروخت کیے جانے کا انکشاف

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے سے پرزے نکال کر فروخت کیے جانے کا انکشاف
March 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کا لیز پر حاصل کردہ اے ٹی آر طیارہ بھی محفوظ نہ رہ سکا۔ کرپٹ افسران نے پرزے فروخت جبکہ دو برس میں طیارہ ڈھانچے میں تبدیل ہو گیا۔ ایک ساتھ دوگنا نقصان، ایک جانب طیارہ پرزوں سے محروم ہو گیا۔ دوسری جانب لیز کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی رقم بھی ادا کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اس وقت کی انتظامیہ نے جرمن سی ای او اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کے خلاف تحقیقات کرائیں تاہم تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ کو دبا دیا گیا۔ پی آئی اے کو تین سال کے دوران لاکھوں امریکی ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔