Thursday, May 9, 2024

پی آئی اے کے ’اڑن کھٹولے‘ کی بھارت میں لینڈنگ نے انڈین پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

پی آئی اے کے ’اڑن کھٹولے‘ کی بھارت میں لینڈنگ نے انڈین پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
March 10, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) ایک اور پاکستانی غبارے نے بھارت میں تھرتھلی مچا دی۔ پی آئی اے کے ’اڑن کھٹولے‘ کی بھارت میں لینڈنگ نے انڈین پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں موجود انڈین پولیس نے ایک ایسے غبارے کو اس لئے تحویل میں لے لیا ہے کیونکہ اس پر پاکستان کی قومی ایئر لائن کا نام لکھا ہوا تھا۔

ایسا موضوع ہاتھ آئے اور سوشل میڈیا صارفین کی حس مزاح نہ جاگے ایسا تو ممکمن ہی نہیں۔

ایک صارف نے پوچھا کہ یہ طیارے راڈار سے کیسے بچ نکلا؟ ایک اور نے اسے میوزیم میں رکھنے کا مشورہ دیا،جب کہ مینال نامی صارف نے لکھا بھارت 21 انچ کےغبارے سے خوفزدہ ہے۔

لگتا ہے بھارتی پولیس کی تمام ترتوجہ پاکستانی فضاؤں سے اڑ کر آنے والے پرندوں اورغباروں پر مرکوز ہے۔ ماضی میں پاکستانی کبوتر پکڑنے والی انڈین پولیس اس بار پی آئی اے کے جہاز کی طرز پر بنائے گئے غبارے کو دیکھ کر بوکھلا اٹھی ہے۔