Monday, May 13, 2024

پی آئی اے کے اندرون ملک کرایوں میں کمی، نیا پیکیج متعارف

پی آئی اے کے اندرون ملک کرایوں میں کمی، نیا پیکیج متعارف
September 4, 2020
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی۔ کراچی، لاہور اوراسلام آباد کے درمیان نیا پیکیج متعارف کرادیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 400 روپے جبکہ دوطرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 500 کردیا گیا۔ 35 کلو سامان کے ساتھ یکطرف کرایہ صرف 8 ہزار 400 رروپے جبکہ دوطرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پرکشش کرایوں کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔