Thursday, March 28, 2024

پی آئی اے کی یورپ کیلئے تمام پروازیں 6 ماہ کیلئے معطل

پی آئی اے کی یورپ کیلئے تمام پروازیں 6 ماہ کیلئے معطل
June 30, 2020
کراچی (92 نیوز) قومی ایئر لائن کی یورپ جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردی گئیں۔ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن چھ ماہ کے لیے معطل کردیا۔ پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کی بازگشت، خسارے کی شکار قومی ایئرلائنز کو بڑا جھٹکا۔ یورپی یونین نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن چھ ماہ کے لیے معطل کردیا۔ یورپ کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردی گئیں معطلی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کہتے ہیں یورپین فضائی سیفٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ یورپ کے لیے بکنگ کرانے والے تمام افراد اپنی بکنگ آگے یا ری فنڈ کراسکتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔