Friday, April 26, 2024

پی آئی اے کی کینیڈا فرار ہونے والی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس پہنچ گئی

پی آئی اے کی کینیڈا فرار ہونے والی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس پہنچ گئی
September 28, 2018
لاہور (92 نیوز) پی آئی اے کی کینیڈا فرار ہونے والی ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کا سراغ مل گیا۔ وہ پہلے سے کینیڈا میں رہائش پذیر ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس پہنچ گئی۔ مائرہ بھی دو سال قبل لاہور سے کینیڈا جا کر روپوش ہو گئی تھی۔ لاجواب سروس والی کمپنی کے ملازمین بھی باکمال ہی ہیں۔ پی آئی اے کی فریحہ مختارنامی ایئرہوسٹس کینیڈا جا کر چھو منترہو گئی۔ پھراس کا سراغ بھی نہ ملا۔ مگراب پتہ چلا کہ فریحہ مختار سابق ایئر ہوسٹس مائرہ کے پاس گلنٹن میں موجود ہے جو وہاں ہوٹل ریسیپشنسٹ  کی ڈیوٹی کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مائرہ اور مڈل مین کی فریحہ کو غیر قانونی نوکری دلوانے کی بات چیت کی ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے۔ مائرہ پاکستان سے جانے والی ایئر ہوسٹسز کو مڈل مین حمزہ اور حارث کے ذریعے  غیر قانونی مدد فراہم کرواتی ہے۔ لاہورسے تعلق رکھنے والی فریحہ مختار نے ڈیوٹی کراچی سے لگوائی۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا پرواز پر فریحہ کی ڈیوٹی پیپلزیونٹی کے کچھ عہدیدار وں کی ملی بھگت سے لگوائی گئی۔ ایئرہوسٹس کے کینیڈا میں غائب ہونے پر پی آئی اے کو آٹھ ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہوا۔ پی آئی اے کے ترجمان  کاکہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے سلپ ہونے والی فریحہ مختار کی گرفتاری کے لئے کینیڈا پولیس سے رابطے  میں ہیں۔