Tuesday, May 21, 2024

پی آئی اے کی کیبن کریو کیلئے نیا روسٹر جاری کرنے کی ہدایت

پی آئی اے کی کیبن کریو کیلئے نیا روسٹر جاری  کرنے کی ہدایت
January 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پی آئی اے نے کیبن کریو کے لئے کام دوست اور مناسب ترین روسٹر جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ قومی  ایئر لائن  کے کیبن کریو کی سہولت اور کام دوست ماحول  کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے نیا روسڑ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان کے مطابق روسٹر میں فضائی میزبانوں کے آرام، طبی، سماجی و خاندانی ضروریات کو مد نظر رکھا جائے گا۔ فلائٹ شیڈول کو آسان بنانے کے حوالے سے فضائی میزبانوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ ترجمان کے مطابق نئے روسٹر میں فضائی میزبانوں خصوصاً خواتین کواہل خانہ کے ہمراہ مناسب وقت دستیاب ہو سکے گا جبکہ نیا ڈیوٹی روسٹر آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔