Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کی دوران پرواز ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی

پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کی دوران پرواز ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی
April 20, 2019

کراچی (92 نیوز) کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دوران پرواز طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں معمولی فنی خرابی پیدا ہوئی تھی، کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق طیارے میں ڈیڑھ سو مسافر اور عملہ سوار تھا جبکہ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کو واقعے کی اطلاع کر دی تھی، تاہم طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

 قبل ازیں باکمال لوگوں  کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے  آیا تھا۔ پی آئی اے کی پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز کا اے سی بند  ہو گیا تھا۔

 اے سی بند ہونے سے جہاز میں  گرمی اور حبس ہو گئی تھی جس سے جہاز میں موجود نومولود کی طبیعت بگڑ گئی  ۔ ماں کی منت سماجت کے باوجود بھی عملے نے رن وے پر کھڑے جہاز کا دروازہ نہ کھولا تھا۔

 تین اگست کو پیرس میں پی آئی اے کی پرواز پی کے750 دوگھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تو جہازکا ایئرکنڈیشنر بھی بند کردیا گیا تھا۔ گرمی سے برا حال ہونے پرطیارے میں موجود مسافروں نے عملے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا ۔