Thursday, May 2, 2024

پی آئی اے کی پرواز میں لڑائی کا معاملہ، قومی ایئر لائن کے چیئرمین نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

پی آئی اے کی پرواز میں لڑائی کا معاملہ، قومی ایئر لائن کے چیئرمین نے واقعہ کا نوٹس لے لیا
September 16, 2018
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کی لاہورسے لندن جانے والی پرواز میں کپتان اور اسٹیورڈ میں لڑائی کے معاملے پر قومی ایئر لائن کے چیئرمین ثاقب عزیز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ لاہور سے لندن جانے والی  پرواز میں کپتان اور سٹورڈ آپس میں  الجھ پڑے تھے ۔ پائلٹ انوار چودھری نے اسٹیورڈ اویس قریشی پر منشیات سمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے طیارے میں سوار کرانے سے انکار کردیا جس پر کریو نے بھی جانے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ معاملہ تین گھنٹے تک چلا جس کے بعد اعلیٰ افسران نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا اور پرواز نے اڑان بھری۔ چیئرمین پی آئی اے ثاقب عزیز نے عہدہ سنبھالتے ہی ایئرلائن کےشعبہ جات کے سربراہوں اور اعلیٰ افسران کا تعارفی اجلاس میں کہا تھا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اپنےالفاظ پرعمل کرتے ہوئے انہوں نے کپتان اورسٹورڈ میں جھگڑے  کا فوری نوٹس لتیے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ثاقب عزیز اچھی شہرت کے حامل افسر جانے جاتے ہیں ۔ ثاقب عزیز پاکستان سول سروس کے انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ثاقب عزیز اس سے قبل سیکرٹری ایوی ایشن اور سیکرٹری کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈویژن رہ چکے ہیں۔