Monday, September 16, 2024

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز کی فنی خرابی دور نہ ہو سکی

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز کی فنی خرابی دور نہ ہو سکی
July 31, 2018
کراچی (92 نیوز) اربوں روپے خسارے والی قومی ائیرلائن کو مزید خسارے کا سامناہے۔ پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی  کی پرواز فنی خرابی کا شکار ہو گئی ۔ دو دن گزرنے کے باوجود طیارہ ٹورنٹو سے کراچی کے لئے اڑان نہ بھر سکا۔ پی کے 784 کو ٹورنٹو سے اتوار کو کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا کہ اچانک فنی خرابی ہو گئی۔ دودن گزر گئے لیکن فنی خرابی دورنہیں کی جا سکی۔ اب لاہور سے ٹیکنیکل ٹیم ٹورنٹو روانہ کی گئی ہے۔ جو طیارے کا معائنہ کر کے فنی خرابی دور کرے گی۔ ادھر مسافروں میں خواتین بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں جو شدید ذہینی اذیت کا شکار ہیں۔ کسی کو شادی میں شرکت کے لئے وطن آنا تھا ، کسی کو قریبی عزیز کی تدفین میں شرکت کرنا تھی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو آگاہی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ تاریخ پہ تاریخ دی جارہی ہے لیکن پرواز اڑان نہیں بھر پارہی۔ طیارہ ٹھیک ہو گیا تو پرواز یکم اگست کو صبح سات بجے روانہ ہو جائے گی۔ ورنہ مسافروں کو مزید انتظار کرنا ہو گا۔