Thursday, March 28, 2024

پی آئی اے کی نجکاری !!! حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی بنانے پر متفق

پی آئی اے کی نجکاری !!! حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی بنانے پر متفق
December 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپیکر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ اجلاس ہوا۔ اجلاس کی سربراہی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اپوزیشن سے خورشید شاہ ،پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید احمد جبکہ حکومت کی طرف سے اسحاق ڈار اور زبیر عمر شریک ہوئے۔ سپیکر چیمبر میں ہی اپوزیشن رہنماوں کا الگ سے اجلاس شروع ہوا جس میں اسحاق ڈار کی بریفنگ پر تمام اراکین کو اعتماد میں لیا گیا۔ اپوزیشن اراکین سے مشاورت کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔