Sunday, September 8, 2024

پی آئی اے کی نااہلی ،میت دبئی چھوڑ کر لاہور پہنچ گئی

پی آئی اے کی نااہلی ،میت دبئی چھوڑ کر لاہور پہنچ گئی
January 9, 2016
کراچی(92نیوز)باکمال لوگ  زوال  پذیر سروس  والی  قومی ائر لائن کےشرمناک  کارنامے عروج پرپہنچ گئےخصو صاً  ائرپورٹ سروسز نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں  اور تو اور  زندہ انسان تو زندہ انسان  اب میتیں بھی  ان کی نااہلی کا شکار ہونے لگیں۔ قومی ائر لائن کی نالائقی  اور نااہلی عروج پرپہنچ چکی ہے مسافروں کو چھوڑ دینا یا یا سامان بھول کر آجانا تو گویا معمول کی باتیں ہیں۔ انتہائی افسوس اور نااہلی کی بات یہ ہے کہ اب پی آئی اے کی میتیں بھی بھول کر آنے لگے ہیں ۔ دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 سے آنے والی  پاکستانی شہری کی میت دبئی ائرپورٹ کے ٹارمک  پر لاوارث چھوڑ دی گئی ۔ میت آج پی کے  214  دبئی سے کراچی روانہ کی جائے گی۔ سفر آج ، سامان اگلے دن  پی آئی اے کی اس روش سے مسافر رل گئے اور پی آئی اے کی کارکردگی سے شدید نالاں ہیں سامان چھوڑ کر آجانے کا دو دن  میں  مسلسل دوسرا واقعہ  پیش آیا  اس سے قبل جمعہ کو رحیم یار خان آنے والی فلائٹ کا سامان بھی دبئی میں چھوڑ دیا گیا تھا ،  اور اب ہفتہ کو ابوظہبی  سے پشاور  آنے والی پرواز   پی کے 218 کے مسافروں کو بھی اسی مصیبت کا سامنا کرنا پڑا جب منزل پر پہنچ  کو انہی نوید سنائی گئی کہ سامان کل ملے گا مسافروں نے احتجاج کیا تو جواب ملا  سامان کل ملے گا تو مصیبت نہیں آجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب جعلی ڈگری کے حامل کیپٹن انور عادل ڈائریکٹر ائرپورٹ سروسز کے فرائض انجام دیں گے تو کسی بھی بدترین کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے۔