Thursday, April 25, 2024

پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج

پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج
December 7, 2015
کراچی(92نیوز)پی آئی اے کی ممکنہ  نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں کراچی ہیڈ آفس میں حکمران جماعت کی ائیر لیگ سمیت تمام یونینز نے متحد ہوکر حکومت کے خلاف شدید نعرے  بازی کی ۔ تفصیلات کےمطابق  پی آئی اے کی نجکاری کے آرڈینینس کے بعد ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ حکمران جماعت کی ائیر لیگ سمیت تمام یونینز  کراچی ہیڈ آفس کے سامنے مظاہرے میں شریک ہوئیں اور نعرے بازی کی ائیر لیگ سی بی اے کے صدر شمیم اکمل کا  کہنا تھا کہ دو ہزار گیارہ میں چلائی جانے والی تحریک کا دوبارہ اعادہ کیا جا سکتا ہے ۔ پی آئی اے  کے ملازمین نے  پیر کو دوپہر بارہ بجے سے ایک بجے تک دفاتر کا بائیکاٹ کر کے کام بند کر دیا  جس کی وجہ سے اندرونی و بیرون ملک سے آنے جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ pia