Wednesday, May 1, 2024

پی آئی اے کی سینئر ائیر ہوسٹس ڈھائی کلو سونا سمگل کرتے پکڑی گئی

پی آئی اے کی سینئر ائیر ہوسٹس ڈھائی کلو سونا سمگل کرتے پکڑی گئی
August 23, 2016
لاہور (92نیوز) پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس سمگلر نکلی۔ گھر سے تو گئی نیویارک کی پرواز پر ڈیوٹی کرنے مگر جاتے ہوئے ساتھ لاکھوں روپے مالیت کا سونا بھی ائیرپورٹ لے آئی جہاں اے این ایف نے ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاز میں مسافروں کی میزبانی کرنے والی اے این ایف کی مہمان بن گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرہوسٹس نزہت بخاری کی مزید میزبانی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی سینئر ایئر ہوسٹس نزہت بخاری آج کل نیو یارک جانے والی پرواز پر تعینات تھیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر اے این ایف نے چیکنگ کا عمل سخت کیا اور نزہت بخاری کے سامان کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ اس نے اپنے بیگ میں لاکھوں روپے مالیت کا دو کلو گرام سونا چھپا رکھا ہے جس پر اے این ایف حکام نے فضائی میزبان نزہت بخاری کو گرفتار کرکے سونا برآمد کرلیا اور مزید تحقیقات کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔