Friday, April 19, 2024

پی آئی اے کی ایک خاتون فضائی میزبان بھی کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

پی آئی اے کی ایک خاتون فضائی میزبان بھی کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ
February 1, 2021

کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کی ایک خاتون فضائی میزبان بھی کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔ زاہدہ بلوچ نامی ایئرہوسٹس پی کے 797 پر تعینات تھی۔

انتیس جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو پہنچنے والی پرواز میں زاہدہ 15 رکنی کیبن کریو میں شامل تھیں۔ فضائی میزبان کے مبینہ لاپتہ ہونے کا علم اکتیس جنوری کو پرواز نمبر پی کے 784 کی وطن واپسی کے وقت ہوا۔

انتیس جنوری کو ہی پرواز نمبر 798 پر تعینات رمضان گل نامی فلائٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچنے پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ خاتون فضائی میزبان اور فلائٹ اسٹیورڈ کی مبینہ گمشدگی کے بارے میں ٹورنٹو پی آئی اے حکام ائرپورٹ اور امیگریشن حکام کو مطلع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چند ہفتوں کے دوران پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازوں پر تعینات  تین فضائی میزبان لاپتہ ہو چکے ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ لاپتہ ہونے والے فضائی میزبان مرضی سے غائب ہوئے ہیں اور ان کا مقصد مبینہ طور پر کینڈین شہریت کا حصول ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں کےخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔