Sunday, September 8, 2024

پی آئی اے کی ایک اور ائر ہوسٹس پیرس میں ڈیوٹی چھوڑ کر فرار ہو گئی

پی آئی اے کی ایک اور ائر ہوسٹس پیرس میں ڈیوٹی چھوڑ کر فرار ہو گئی
April 10, 2019

 کراچی (92 نیوز) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اے میں ایک اور کارنامہ دیکھنے میں آیا۔ ایک اور ائر ہوسٹس پیرس میں ڈیوٹی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ ان کا استعفیٰ ہوٹل روم کی ٹبیل پر پایا گیا۔

 ایر ہوسٹس شازیہ پیرس میں ڈیوٹی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ فضائی میزبان نو مارچ کو لاہور سے پیرس کی فلائٹ پر گئی تھی۔

 ذرائع کے مطابق لاہور کی رہائشی ائر ہوسٹس شازیہ پیرس کے ہوٹل سے اپنا سامان لیکر بیلجیئم چلی گئی ہیں۔ ساتھی ملازمین نے شازیہ کا استعفیٰ روم کی ٹیبل سے اٹھا کر اعلیٰ حکام کے حوالے کر دیا۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ ائر ہوسٹس شازیہ نے لاہور سے سفارش کے ذریعے اپنی ڈیوٹی پیرس کی فلائٹ پر لگوائی تھی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔