Monday, September 16, 2024

پی آئی اے کی ایئر سفاری سروس اچانک بند ہو گئی

پی آئی اے کی ایئر سفاری سروس اچانک بند ہو گئی
July 28, 2018
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کی لاجواب سروس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ایئر سفاری سروس اچانک بند ہو گئی جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا جھٹکا لگ گیا۔ مختلف شعبوں کو ای میل میں ناگزیر وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ سفاری سروس کے آغاز پر بھی تنازع کھڑا ہوا تھا  جبکہ پی آئی اے افسران کے سفر پر بھی مسافروں نے احتجاج کیا تھا۔ سفاری سروس کا مقصد گلگت کے حسین نظارے کروانا تھا، سروس اسلام آباد سے شروع کی گئی تھی۔