Friday, April 19, 2024

پی آئی اے کی آسٹریلیا سے لاہور پرواز کا پائیلٹ اور تین فضائی میزبان کورنا کا شکار

پی آئی اے کی آسٹریلیا سے لاہور پرواز کا پائیلٹ اور تین فضائی میزبان کورنا کا شکار
May 3, 2020

لاہور (  92  نیوز) پی آئی اے کی آسٹریلیا سے لاہور پرواز پر تعینات پائلٹ اور 3فضائی میزبان بھی کورونا کا شکار ہو گئے ،  چاروں ملازمین سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیے گئے ۔

پی آئی اے کی آسٹریلیا سے لاہور کی پرواز پر تعینات پائلٹ اور 3فضائی میزبان  بھی کورونا کے شکار  ہو گئے ،  قومی ایئرلائن کے چاروں ملاًزمین واپسی پر لئے گئے  کورونا ٹیسٹ رزلٹ کے منتظر تھے ، ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر چاروں کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا  ۔

 کورونا کا شکار فضائی میزبان  وقار فاروقی ، صوفیہ شیخ اور احمد عماد ایک ہفتہ قبل خصوصی پرواز پر میلبورن سے لاہور آئے تھے  ، پرواز پر تعینات  فرسٹ آفیسر شکیل اکرم بھی سی ایم ایچ منتقل کر دیے گئے ۔