Friday, April 26, 2024

پی آئی اے کو یورپ میں تین جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت

پی آئی اے کو یورپ میں تین جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت
July 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں ، پی آئی اے کو یورپ میں تین جولائی تک پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ۔

سیکرٹری خارجہ نے سفیروں سے رابطے کر کے ریلیف حاصل کیا، یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی نے پروازوں کا اجازت نامہ یکم جولائی سے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر پی آئی اے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کےمعطلی کے فیصلے کیخلاف آئندہ ہفتے اپیل دائر کرے گی۔