Wednesday, May 8, 2024

پی آئی اے کو سعودی عرب میں بھاری جرمانہ ہوگیا

پی آئی اے کو سعودی عرب میں بھاری جرمانہ ہوگیا
June 28, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان ائیرلائن کوسعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی،بھاری جرمانہ بھی اداکرناپڑا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کاایک اورلاجواب کارنامہ سامنےآگیا۔ قومی ایئرلائن، پی آئی اے،انتظامیہ لاہورسےجدہ جانےوالی پروازپی کے759 کےعملےکی تجدیدکرانابھول گئی اورعملہ بنااجازت جدہ ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ سعودی امیگریشن حکام نےپی آئی اےکوجدہ ایئرپورٹ پرروک لیااورقوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔ قومی ایئرلائن کو تحریری معذرت کےبعد فی کریوممبر3 ہزارریال جرمانہ اداکرناپڑا، جس پرامیگریشن حکام نےکریوکوہوٹل تک جانےکی اجازت دی۔ واضح رہےپی آئی اےمیں آپریشنل معاملات کےذمہ دارجی ایم سینٹرل کنٹرول کی سیٹ کئی ہفتوں سےخالی ہے۔