Thursday, March 28, 2024

پی آئی اے کو اگلے سال بیچ دیا جائیگا  : چیئرمین نجکاری کمیشن

پی آئی اے کو اگلے سال بیچ دیا جائیگا  :  چیئرمین نجکاری  کمیشن
December 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز) چیئرمین  نجکاری  کمیشنمحمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو اگلے سال بیچ دیا جائے گا،26فیصد حصص انتظامی کنٹرول کے ساتھ بیچنے کی تجویز ہے،نجکاری کیلئے اگلے برس مشرقِ وسطیٰ، چین اور یورپ میں روڈ شو کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین  نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے کو اگلے سال فروخت کر دیا جائے گا، کہتے ہیں قومی ایئر لائن کی نجکاری کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا چھبیس فیصد حصص انتظامی کنٹرول کے ساتھ بیچنے کی تجویز ہے جبکہ پی آئی اے کی فروخت کیلئے مشرقِ وسطیٰ، چین اور یورپ میں روڈ شو کریں گے۔