Thursday, April 18, 2024

پی آئی اے کو امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کو امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی
April 30, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی جس میں لکھا گیا کہ پی آئی اے مہینے میں درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملکی سکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کےسکیورٹی اقدامات کی عکاس ہے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اس ضمن میں وزیر اعظم ، وزیر ہوا بازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے امریکا کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں۔ پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کی پروازیں نہیں چلائیں۔ امریکا آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث پروازیں یورپ یا برطانیہ کے ایئرپورٹس سے سکیورٹی کلیئر ہو کر جاتی تھیں۔