Wednesday, May 8, 2024

پی آئی اے کرپشن کیسز کی تحقیقات، ایف آئی اے نے 5 کمیٹیاں تشکیل دیدیں

پی آئی اے کرپشن کیسز کی تحقیقات، ایف آئی اے نے 5 کمیٹیاں تشکیل دیدیں
February 8, 2020
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے میں کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تیزی لانے کے لئے ایف آئی اے نے 5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی سربراہی میں قائم ہر کمیٹی میں ایف آئی اے کے 5 افسران شامل ہوں گے۔ پی آئی اے میں کرپشن کے معاملہ پرایف آئی اے کا تحقیقات میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، کرپشن کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کے لئے ایف آئی اے نے 5 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسراج پنہور، روف شیخ، رابعہ قریشی، لبنیٰ ٹوانہ اور محمد  اقبال کی سربراہی میں قائم ہر کمیٹی میں 5 افسران شامل ہوں گے۔ کمیٹی میں انسپکٹر سے لے کر سب انسپکٹر عہدے کے افسران شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے قومی ائیر لائن میں کرپشن کے 49 معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے افسران کو پی آئی اے میں اربوں روپے کی کرپشن کے مختلف معاملات کی تحقیقات سپرد کی گئی ہیں۔