Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے کا کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پر غور

پی آئی اے کا کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پر غور
June 9, 2019
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے نے کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔ پی آئی اے کی کراچی سے لندن کیلئے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوڈ کم اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے کراچی سے لندن جانے والی پروازیں ختم کر دی جائیں گی۔ صرف ہفتے میں لوڈ ہونے پر ایک پرواز کراچی سے لندن کیلئے آپریٹ کی جائیگی۔ پی آئی اے لندن سے اسلام آباد کیلئے اپنی پروازوں میں مزید اضافہ کررہی ہے جبکہ قومی ایئرلائن سیالکوٹ سے براہ راست لندن کیلئے پرواز شروع کرے گی۔