Friday, April 26, 2024

پی آئی اے کا کراچی اور سکھر سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بند کرنیکا نوٹم جاری ‏

پی آئی اے کا کراچی اور سکھر سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بند کرنیکا نوٹم جاری ‏
March 23, 2020

سکھر ( 92 نیوز) سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث پی آئی اے  نے  کراچی اور سکھر سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا۔

پی آئی اے کے جاری کردہ  نوٹم کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور سکھر ایئرپورٹ کل سے بند رہیں گے ، بین الاقومی فلائٹ آپریشن پہلے ہی چار اپریل تک بند ہے۔

سول ایوی ایشن نے دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے قطرایئرلائن کو ون ٹائم پرواز کی اجازت دے دی، پرواز رات آٹھ بجے اسلام آباد پہنچے گی ۔