Friday, April 19, 2024

پی آئی اے کا کراچی اور سکھر سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بند، نوٹم جاری

پی آئی اے کا کراچی اور سکھر سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بند، نوٹم جاری
March 23, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث پی آئی اے نے کراچی اور سکھر سے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا۔ پی آئی اے نوٹم کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور سکھر ایئرپورٹ کل سے بند رہیں گے، بین الاقومی فلائٹ آپریشن پہلے ہی چار اپریل تک بند ہے۔ سول ایوی ایشن نے دوحہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے قطرایئرلائن کو ون ٹائم پرواز کی اجازت دے دی، پرواز رات 8 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔