Saturday, May 18, 2024

پی آئی اے کا ملازم انڈیا نژاد جرمن شہری غائب‘ تحقیقات شروع

پی آئی اے کا ملازم انڈیا نژاد جرمن شہری غائب‘ تحقیقات شروع
November 8, 2016
کراچی (92نیوز) بھارتی نژاد جرمن شہری فرنانڈس قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیے دردسربن گیا۔ حساس اداروں نے قومی ایئرلائن سے بھی پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد جرمن شہری پاکستان کیسے اور کیوں آیا ؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کھوج شروع کر دی۔ دستاویزات کے مطابق بھارتی نژاد جرمن شہری مارک فرنانڈس کو پی آئی اے نے ایک برس کے لیے بھارت سے بلوا کر ملازمت دی۔ بھارتی نژاد جرمن شہری کراچی آیا اور چند روز رک کر غائب ہو گیا۔ فرینکفرٹ میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جو 92نیوزنے حاصل کرلیا ہے۔ قومی ایئرلائن انتظامیہ نے فرنانڈس کے معاملے پرچپ سادھ رکھی ہے مگر حساس اداروں نے فرنانڈس کی پراسرار گمشدگی کی چھان بین شروع کر دی ہے۔