Sunday, September 8, 2024

پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ، وفاق سے 150ارب قرض مانگ لیا

پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ، وفاق سے 150ارب قرض مانگ لیا
July 15, 2016
  کراچی(92نیوز)قومی ایئر لائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا،پی آئی اے نے وفاق سے150 ارب روپے بطور قرض مانگ لئے۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے مالی بحران میں دھسنے لگا اس حوالے سے چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مالی حالات پر بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے پچاس سالوں سے مقروض چلا آرہا ہے،ادارہ اس وقت ایک سو ساٹھ ارب روپےکا مقروض ہے۔ چیئرمین پی آئی اے نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ بوئنگ ٹرپل سیون طیاروں کی حالت انتہائی خراب ہے،ٹوائلٹس تک خراب ہیں،پچاسی ٹوائلٹس ٹھیک کرانے کیلئے فی کس چار ہزار ڈالر درکارہیں، جس پروزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ادارہ خسارے میں کیوں جارہا ہے؟ بہتری کیلئے پلاننگ کیوں نہیں کی جارہی۔ جواب میں چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کا کہنا تھاکہ ادارے کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت ادارے کو ایکیوٹی کی مد میں رقم فراہم کرے تاکہ ادارے کی مالی صورت حال کو بہتر بنایا جائے اورخسارے سے نکالا جا سکے۔