Sunday, May 5, 2024

پی آئی اے کا لاہور سے کوالالمپور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا لاہور سے کوالالمپور کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
December 23, 2018
لاہور( 92 نیوز ) پاکستان ائیر لائن نے  دو سال بعد لاہور سے کوالالمپور پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، قومی ائیر لائن کی سروس بحال ہونے پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پی آئی اے بوئنگ  ٹرپل سیون کی پہلی پروازPK896   ،تقریبا 400 مسافروں  اور عملے کے 16 کے ہمراہ 24 دسمبر 2018 کو صبح 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی  اور اسی دن ملائیشیا کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے گی۔ پی آئی اے ملائیشیا کے کنٹری مینیجر  نفیس ظفراللہ  نے 92 نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے ملیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی بہت عرصہ سے یہ دیرینہ خواہش تھی کہ کوالالمپور اور لاہور کے مابین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز شروع کی جائے۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلے سے ملائیشیا سے لاہور سفر کرنے والے مسافروں ،کاروباری حضرات اور اور سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا  نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ کے پی آئی اے لاہور اور کولالمپور کے مابین اپنی پرواز عرصہ دراز کے بعد بحال کر رہا ہے۔ محمد نفیس زکریا کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ مستقبل میں پی آئی اے  کی  اسلام آباد اور پشاور سے کوالالمپور کی پروازوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے تاکہ ملائیشیا سے پاکستان جانے والے سیاحوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیروسیاحت میں سہولت فراہم کی جائے ۔