Friday, March 29, 2024

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی مزید دس لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی مزید دس لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
May 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی مزید دس لاکھ ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

سینوویک ساخت کی ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارہ سے لائی گئیں۔ ویکسین پرواز نمبر پی کے 6852 کے ذریعے شام 4 بجے اسلام آباد پہنچیں۔

ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کر دی گئی ہے ۔ اس سے قبل پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان لے کر پہنچیں ہیں۔